ابنا: نئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے اور بیدار اور مضبوط پارلیمنٹ کامیابی کو یقینی بنا سکتی ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے آج پارلیمنٹ میں اپنے مجوزہ وزراء کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے شروع ہونے والی بحث کے دوران امید ظاہر کی کہ اگلے کچھ دنوں میں گیارہویں حکومت کی کابینہ واضح ہو جائے گی اور عظیم خدا کی مدد سے نئی حکومت کام شروع کر دے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ مجوزہ وزراء کے تجربات نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ مذاکرات ایک مثالی عمل ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ مجوزہ وزراء سے بہت سے سوال واضح طور سے پوچھے گئے، بہت سی معلومات کے تبادلے ہوئے اور بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جن وزراء کے ناموں کو پیش کیا گیا ہے وہ گھنٹوں کے غور و فکر اور بات چیت کا نتیجہ ہے۔
.......
/169